کوہلو میں موبائل ٹاور کی مشینریز کو نذر آتش کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوہلو میں موبائل ٹاور کی مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے چار اکتوبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے کوہلو کے علاقے چمالنگ میں لونی کور کھرا کوہ کے مقام پر نصب موبائل ٹاور پر فائرنگ اور مشینریز کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام کا جال بچھا کر بلوچ سرمچاروں کو ٹریس کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تنظیم کی خفیہ محکمہ ان تمام امور سے واقف ہے اس لئے سرمچار اور خفیہ محکمہ ان تمام ٹاورز کی نشاندہی کے بعد انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک پاکستانی فورسز اور تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment