بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5596 دن ہوگئے ۔
بی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری صمند بلوچ مرکزی سیکرٹری شکور بلوچ زونل صدر کبیر بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ماورائے آئین و قانون جبری لاپتہ کے واقعات میں مزید تیزی آچکی ہے ۔عدالت میں جبری طورپرلاپتہ کئے جانے والے افراد کی بازیابی کےلئے احقامات جاری کئے گئے ہیں مگر اس کے باوجود بھی لاشیں بدستور موصول ہورہی ہیں ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم کی اپنی ثقافت پہچان اور سرزمیں پر انسانی حقوق کی سنگیں پامالی ہورہی ہے۔ لاشون کے تحفے تواتر کے ساتھ بلوچ قوم کو دیئے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ فرزندان کی قربانیان رائیگاں نہیں جائیں گی،اور یہ سب بلوچ شہداؤں کی قربانیون کا ثمر ہے جس کی وجہ سے آج عالمی سطح پر بلوچ قوم پر ہونے والے ریاستی ظلم جبر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، بلوچستان نو گو ایریا بنا رکھا ہےاور اور ان کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی جس طرح پامالی ہورہی ہے ریاستی ظلم و جبر ہورہی ہے، بلوچ قوم کی نسل کشی جاری ہے دنیا اس سے بے خبر ہے۔
ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ خضدار مکران سمیت بلوچستان بھر میں اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر ان کاقتل عام کررہے ہیں، آج ہزاروان بلوچ جبری لاپتہ کئے گئے ہیں ان کی مائیں ابھی تک اپنے پیارون کا انتظار کررہے ہیں، وہ پتہ نہیں کس حال میں ہونگے اور کیسی کیسی حال میں ہونگے اور کیسی کیسی ازیتیں سہہ رہی ہیں، ان کی مائیں کس حال میں ہیں ، ان کی حالت کو وہی ماں جانتی ہے جس کا بیٹا زندان میں ہوا ہو، انہوں نے چوری نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کسی کا گھر اجھاڈ دیا ہے وہ تو میرے آپ کے اور اپنی قومی بقا کی خاطر زندانوں میں بند ہیں۔