بلوچستان بھر میں طلبا ، سیاسی اورسماجی تنظمیں لوگوں کی علمی وذہنی تربیت کے پیش اکثر وبیشتر کتاب میلوں کاانعقاد کرتے رہتے ہیں ۔گذشتہ دنوں ضلع خضدار کے علاقے وڈھ اورضلع کیچ کے علاقے مند میں بھی کتاب میلوں کا انعقادکیا گیا جہاں لوگوں کی کتاب سے دلچسپی دیدنی تھی۔
وڈھ میں بی ایس او وڈھ زون کے زیر اہتمام بامسار لٹریچرز کے بینر تلے کتب اسٹال کا انعقادکیا گیا۔جس میں مختلف موضوعات پر بہترین کتابیں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ دستیاب تھے۔
وڈھ کے مختلف تعلیمی اداروں (ہائی اسکولز ، انٹر کالج اور لومز وڈھ کیمپس) کے طلباء نے بک اسٹال کا وزٹ کیا اور اپنے پسندیدہ بکس بھی ڈسکاؤنٹ ک ساتھ خرید کر وڈھ کے معاشرے کو علم دوستی، کتاب سنگتی کا پیغام دیا۔
اسی طرح بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک)کی طرف سے مند سورومیں بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے ایک کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔
چار روزہ کتاب میلے میں طلبا،اساتذہ،ادبا وشعراا وردیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عام لوگوں نے شرکت کی اور کتابیں خرید کران سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔