کوئٹہ میں 2 وکلا کی جبری گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے، بی وائی سی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 وکلا کی جبری گمشدگی پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل اور ایڈووکیٹ فدا دشتی کی جبری گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے۔ دونوں وکلاء کو گزشتہ رات کوئٹہ میں ریاستی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وکلاء سمیت کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے بلوچ نوجوان محفوظ نہیں ہیں۔ ریاستی فوج تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں کو بغیر کسی ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کے زبردستی غائب کر رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف فوری طور پر آواز بلند کریں۔

Share This Article
Leave a Comment