خاران میں تعمیراتی کمپنی کی مشینریز نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں سی پیک روڑ پر جاری تعمیراتی کام کی مشینریز کو نامعلوم مسلح افراد نے نذر آتش کردیا۔

ذرائع کےمطابق خاران کے علاقے سرگردان میں مسلح افراد نے سی پیک روڈ پر تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کر کے وہاں موجود تمام مشینریز کو نزر آتش کر کے تباہ کریا۔

جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینریز کو نامعلوم مسلح افراد نے نذر آتش کیا تھا۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والی تمام تعمیراتی کمپنیز پر حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment