حب میں روڈ حادثےسے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک،تربت سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں وندر روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

حب میں وندر روڈ پر حسن ہوٹل کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارایک مرداور ایک خاتون دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے پر علاقے میں شدید افسوس پایا جا رہا ہے۔متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب تربت میں میری کراس ایم ایٹ روڈ کے کنارے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم اس کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی۔

Share This Article