ایمان مزاری اور ہادی علی کی کارِ سرکار میں مداخلت ،پولیس سے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔
عدالت نے دونوں وکلا کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ریکارڈ پیش کردیا۔
عدالت نے وکلا ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی پولیس سے لڑائی جھگڑے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
دونوں وکلا کے خلاف تھانہ کوہسار میں کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق ایک دوسرے مقدمے میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔