کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کی ہاسٹل ایک طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

طالب کی علم کی شناخت چراغ بلوچ ولد زاہد کے نام سے ہوئی ہے جو تربت کے رہائشی ہیں اور اوتھل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چراغ بلوچ نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بلوچستان میں ایک گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔گذشتہ ماہ ستائیس جولائی کو بھی ضلع کیچ کے علاقے میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں ناصر ولد حاجی محمد عمر سکنہ دشت شولیگ نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خودکشی کر لی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment