بلوچستان بھر میں اشیائے خورونوش اور پیٹرول کا بحران شدید ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گوادر میں دھرنے اور سڑکوں کی بندش دھرنے کے شرکاءکی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی وجہ سے بلوچستان کی قومی شاہراہیں احتجاج کے باعث بند ہونے سے پاکستان اور بلوچستان سے آنے والی اشیاءخوردونوش، اور پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی بھی منقطع ہے جس سے ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پمپس بند ہوگئے ہیں، جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی فروخت زیادہ ہوتی ہے، ایرانی پیٹرول کی عدم دستیابی کا بوجھ شہر میں قائم پیٹرول پمپس پرپڑا جہاں گزشتہ روز بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہونے سے پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے، بلوچستان کے ضلع دکی اورلورالائی میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 550روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment