آواران : بیروزگار زمباد مالکان کا دھرنا جاری ،روزگاربحالی مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سورش زدہ ضلع آواران میں زمباد مالکان نے گزشتہ روز آواران پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آواران، ڈپٹی کمشنر کیچ، آئی جی ایف سی، ایم پی اے آواران خیرجان بلوچ، سینیٹر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرتجارت جام کمال خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آواران زمباد نوبت لسٹ گزشتہ ایک سال سے بند ہے اسے بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے مہنگائی کے اس عالم میں ہم بے روزگار ہوکر اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں اس کا درد شاید ہی متعلقہ لوگوں کو معلوم ہو اگر معلوم ہوتا تو یوں ہمیں بے کس و یار نہیں چھوڑتے۔ آواران زمباد نوبت لسٹ کی بندش سے سینکڑوں گھرانے نے نانِ شبینہ کےمحتاج ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ آج سے ہمارا پر امن احتجاجی دھرنا آواران پوسٹ آفس کے سامنے ٹینٹ لگاکر شروع ہوا ہے جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment