بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں تعلیمی زبوں حالی کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
نصیر آباد ایجوکیشنل کونسل کے زیر اہتمام نصیر آباد ڈویژن میں تعلیمی زبو حالی کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر میڈیکل کالج نصیر آباد کے کلاسز کو جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف نصیر آباد کی سمری کی منظوری یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ ایک عرصہ ہوگیا ہے کہ نصیر آباد یونیورسٹی میں کلاسیں شروع نہیں کی گئی ہے اور ملازمین کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی ہذا کے کنٹریکٹ ملازمین میں پریشانی پائی جاتی ہے ۔وزیرا علی بلوچستان ، وزیر اتعلیم ، وزیر صادق عمرانی اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ نصیر آباد یونیورسٹی میں کلاسوں کی اجرا ممکن ہوسکیں۔