کوئٹہ : بی ایل اے نے  اغوا کیے گئے 10 میں سے3 افراد چھورڑدیئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ( کے سیاحتی مقام شعبان سے اغوا کیے گئے دس میں سے 3 افراد بازیاب ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چند روز قبل ہرنائی کے علاقے شعبان زرغون غرسے اغواء شدہ 10 افراد میں سے 3 افراد کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

چند روز قبل شعبان پر پکنک مناتے ہوئے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔مسلح افراد نے 14 افراد کو حراست میں لیا تاہم چار افراد کو چھوڑ دیا اور 10 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

مغویوں میں ایک کسٹم اہل کار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔

آج ان 10 میں سے 3 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ مذکورہ افراد کے اغوا کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے قبول کرلی تھی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment