بلوچستان کے علاقے چمن اور سوراب فائرنگ و ٹریفک حادثے میں 2 خاتون سمیت 3 افرادہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
چمن میں رحمان کہول روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔
ہلاک خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب سوراب میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
واقعہ گدر رودینی ایریا میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارا۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے۔
مسافر کوچ کراچی کوئٹہ سے تربت جا رہی تھی۔
حادثہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔
ہلاک خاتون کا تعلق گدر ایریا سے ہےجنہیں آر ایچ سی ہتھیاری گدر منتقل کر دیاگیا ہے۔
دریں اثنا جنگل پیرعلیزئی میں دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے دوران2 بھائی طاہر ولد غلام محمد قاہر ولد غلام محمد توخی شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔