کیچ و گوادر میں 24 گھنٹوں دوران مزید 29 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ڈینگی وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ اور گوادر میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں برس ڈینگی کے 6938 مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 6483 افراد کا تعلق کیچ سے ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی وائرس سےبلوچستان میں 2افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment