چمن و پنجگور میں فائرنگ ، وندرمیں روڈ حادثہ ، بچہ سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چمن و پنجگور میں فائرنگ اور وندرمیں روڈ حادثے سے بچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

چمن میں محلہ غنی عطار میں ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں سودا سلف لینے آیا ایک بچہ موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہوگیا۔

زخمی بچے کو راہ گیروں نے ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

چمن میںآئے روز ڈکیتی و راہزانی کی ورداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ امن و امان کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی جبکہ دوسری جانب ضلع کا تمام تر انتظام ضلعی انتظامیہ کی دسترس سے باہر، شہر کے بڑی شاہراہیں، بنک ودیگر سرکاری دفاتر گزشتہ سات ماہ سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے بند کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے بونستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے بونستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہداد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

فوری طور پر واقعے کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

دریں اثنا سونمیانی وندر کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر کریم بخش ہوٹل پر تیز رفتار پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث پک اپ گاڑی میں سوار 4افراد زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو سینٹر 1122وندر کے عملے نے طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج ومعالجہ کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب ریفر کر دیا۔

جبکہ پک اپ کے الٹنے سے پک اپ میں سوار ایک شخص جائے وقوعہ پر دم توڑگیا ۔

وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا۔

Share This Article
Leave a Comment