حب : بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ جس سے افراد متعدد زخمی ہوگئے۔

کے الیکٹرک کے ستائے مظاہرین پر جب پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی تووہ مزید مشتعل ہو گئے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے کے بجائے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

پولیس کی جانب سے نہتے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔بھگدڑ سے کئی مظاہرین کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حب شہرا ور قرب وجوار کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران بجلی کے شدید بحران اور Kالیکٹرک انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف حب کے شہری سوک سینٹر کے سامنے قومی شاہراہ پر احتجاج کر رہے تھے کہ حب پولیس کے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے اور مظاہرین کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کیلئے بات چیت کرنے کے بجائے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

جس سے مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے اور Kالیکٹرک کی زیادتیوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی سکھاشاہی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی ۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اورگیس کے گولے برسانے کے موقع پر مظاہرین کے اندر بھگدڑ مچ گئی جسکی وجہ سے متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے اور چوٹیں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے حب کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے حب پولیس کے مذکورہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پہلے ہی شہری Kالیکٹرک کی ستم ظریفی کا رونا رو تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ ستم بالا کے ستم ظریفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے ان پر اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دیئے جو کہ حب کے عوام کے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف اقدام ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment