بارڈر ٹریڈ یونین کا تربت کوئٹہ شاہراہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنیکا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ یونین کے ضلع کیچ کے ہوشاپ ریجن نے 18 مئی بروز ہفتہ سے تربت کوئٹہ شاہراہ کو ہوشاپ کے مقام پر غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بارڈر ٹریڈ یونین ہوشاپ ریجن کے اعلامیہ میں تمامبارڈر ٹریڈ یونین ہوشاب ریجن ٹرانسپورٹرز اور مسافر حضرات کو اطلاع دی گئی ہے کہ بتاریخ 18 مئی بروز ہفتہ سے تربت کوئٹہ تربت کراچی روڑ ہوشاب کے مقام پر غیر معینہ مدت تک پھر بند کردی جائے گی۔

تحصیل ہوشاب کے 1236 گاڑی مالکان کے ناموں کو پہلے سے نکال دیا گیا ہے اور آج کے لسٹ سے پھر سینکڑوں ناموں کو مسنگ و بلاک کرکے انتظامیہ نے اپنے نئے ناموں کا اندراج کیا ہے لہٰذا بطور احتجاج 18 مئی بروز ہفتہ ہوشاب کے مقام پر کولواہ بالگتر ہوشاب تجابان تھل سر اور گرد و نواح کے متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نا انصافیوں اور وعدہ خلافیوں کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں 18مئی سے غیرمعینہ مدت کیلئے روڈ بلاک کیاجائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment