بلوچستان میں دکی کے جھالار کے علاقے کلی گنڈیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے چرواہا ہلاک ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق چرواہے کی شناخت رحیم بخش ولد مراد بخش مری سکنہ کلی گنڈیری کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد اپنی موٹرسائیکل بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
قتل کی وجہ رشتے کے تنازع بتائی جارہی ہے۔
ہلاک چرواہے کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مسلم ولد محمد رحیم سکنہ دشت شولی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل فوج نے بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے سے مذکورہ شخص کو حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کو دوہزار اٹھارہ کو جون کے مہینے میں حراست میں لیا تھا جس کو بعدازاں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
اس وقت دوران قید شدید تشدد کی وجہ سے اس کا ایک گردہ ناکارہ ہوچکا تھا۔
اہلخانہ نے انہیں نیم مردہ حالت میں علاج کےلئے اسے کراچی منتقل کیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لیا ۔