بی این پی مینگل کا گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف آئینی پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوادر پر باڑ لگانا فریڈم آف موومنٹ کے بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے کچھ لوگ گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کررہے ہیں اور ہم کسی کو بھی ایسا کرنے نہیں دیں گے ۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ کس قسم کی ترقی ہے جہاں لوگوں کو ترقی کے نام پر اپنی آبائی زمین میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت گوادر باڑ معاملے کا فیصلہ ہمارے حق میں کرے یا نہ کرے لیکن ہم بلوچستان کے مظلوموں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment