غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوزکر گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس تعداد میں وہ 32 ہلاکتیں بھی شامل ہیں جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77,908 ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34,654 فسلطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34,654 فسلطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حملے کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34,654 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر حماس کے مذاکرات کار جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کے لیے مصری دالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment