پشین : پولیس موبائل پر فائرنگ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین میں فائرنگ پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صدرسمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ پشین کے علاقے کلی ترانہ رشید میدانی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دو زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پشین عین الدین کاکڑ اور ایس ایچ او صدر تھانہ روزی خان کاکڑ ایک نجی کار میں گشت کررہے تھے، جب ان کی کار کلی تراٹہ پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی ۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے حملہ آوروں کی آمد جدید ٹیکنالوجی کےذریعے معلوم کی اور بروقت کارروائی سے ان کا حملہ پسپا کردیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کرگرفتار کرلیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment