کوئٹہ وخاران میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی وپانی بحران کیخلاف احتجاج

0
79

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں واسا ملازمین نے ہاکی چوک پر ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واسا ملازمین کو دو ماہ (مارچ اور اپریل ) کی تنخواہیں نہ مل سکیں جس کے باعث واسا ملازمین نے کوئٹہ میں ہاکی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ملازمین نے جلد تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور شدید نارے بازی کی۔

دوسری جانب خاران میں پانی کا بحران کیخلاف خواتین سراپا احتجاج بن گئے ۔

خاران میں خواتین نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ پی ایچ ای اور ٹینکر مافیہ کے ہاتھوں ذلیل و خوار ، پانی کی مسلسل عدم فراہمی کیخلاف جوڑان میں احتجاجاً سڑک پر آکر برتن سمیت متعلقہ حکام کیخلاف نعرے بازی کی ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ملازئی محلہ جوڑان میں پانی کا بحران ہے جس کے خاتمے کیلئے کاغذی طور پر کروڑوں روپے نکالے گئے لیکن علاقہ مکین اب تک پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور خواتین ٹینکر مافیہ کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہیں جو علاقے کے ضلعی انتظامیہ محکمہ پی ایچ ای کیلئے شرم کا مقام ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے خاران شعیب نوشیروانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ خاران بلخصوص جوڑان میں پانی کی سنگین مسئلے کا نوٹس لے اور آب نوشی کی مد میں ریلیز ہونے والے کرورڑوں روپے کے فنڈز کا تحقیقات بھی احکامات جاری کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here