بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جاری جبری گمشدگیوں کیخلاف ضلع کیچ میں 2 مقامات پر احتجاجی و دھرنوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔
لاپتہ نعیم رحمت کے لواحقین نے شاپک کے مقام پر سی پیک روڈ کو بلاک دھرنا دیا ہے جبکہ جبکہ عزیر بلوچ کے اہلخانہ نے تربت میں ڈی بلوچ کے مقام پر دھرنے کا آغاز کیا ہے ۔
ضلع کیچ میں نعیم رحمت کی عدم بازیابی کیخلاف اہلخانہ نے رہائی کا الٹی میٹم گزر جانے کے بعد شاپک سے سی پیک روڈ پر دھرنا دیکر پھر سے احتجاج کا آغاز کیاہے ۔
واضح رہے کہ عید سے شروع ہونے والے احتجاج میں کئی روز کیلئے سڑک کو بند رکھا گیا جس کے بعد ڈی سی کیچ نے 5روز کا وقت یا الٹی میٹم مانگا تھا۔
آج بروزپیر اہلخانہ کی جانب سے بھر سے احتجاجاً سی پیک روڈ کا بلاک کیا گیا ہے ۔
اہلخانہ نے نعیم رحمت کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب بلیدہ سے جبری گمشدگی کے شکار عزیر بلوچ کے لواحقین نے ڈی بلوچ کے مقام پر دھرنادیکر روڈ کو بلاک کیا ہے ۔
دونوں جانب دھرنوں کی وجہ سے تربت تا گوادر و کراچی، پنجگور و کوئٹہ آنے جانے والا شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں۔
اہلخانہ عزیر کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیدیاہے۔