چمن میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 5 افراد ہلاک،پسنی شہرزیر آب ، عوام سراپا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن بھر میں طوفانی بارش اور سیلاب سے مضافاتی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

شن تالاب کے علاقے میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونیوالوں میں 3 خواتین، دو بچے شامل ہیں۔

ایک بچہ ریلے میں بہہ گیا جس کی تلاش کا کام جاری، ڈرائیور کو بچا لیا گیا۔

طور پل، محمود آباد، بوغرہ شین تالاب کے علاقے میں سیلابی صورتحال، اڈا کہول، کلی ٹھیکیدار محمدحسن، زمان آباد میں سیلاب سے کئی گھر ڈوب گئے۔

دوسری جانب ساحلی شہر پسنی میں مسلسل گیارہ گھنٹے سے طوفانی بارشوں نے شہری زندگی کومفلوج کردیا ہے ۔

سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، موبائل نیٹ ورک جام ہونے کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف مشتعل شہریوں نے ماشاءاللہ چوک پر مین روڑ کو بلاک کردیا، بلدیہ عملہ، حق دو تحریک، سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ارکان لوگوں کے گھروں میں نکاسی آب کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

بلدیہ کے پاس ڈی واٹرنگ کے لیے وسائل کم پڑ گئے، نکاسی آب سست ہونے کی وجہ سے مزید رہائشی مکانات کے منہدم ہونے کا اندیشہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment