اقوام متحد ہ نے غزہ جنگ میں بمباری کیلئے اسرائیلی فوج کی جانب سے اے آئی کے استعمال کوتشویشناک قرار دیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں گنجان آباد علاقوں میں بمباری کے لیے اے آئی کے استعمال سے شہری ہلاکتوں کی تعداد بڑھی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ان اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل غزہ میں اہداف کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔
جمعے کے روز گوٹیرش کا کہنا تھا، وہ "ان رپورٹس سے سخت پریشان ہیں کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کی مہم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو اہداف کی شناخت میں ایک آلے کے طور پر شامل کیا گیا ہے، خاص طور پر گنجان آباد رہائشی علاقوں میں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، "زندگی اور موت کے فیصلوں کا کوئی حصہ جو پورے خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، اے آئی کے الگورتھم کے سرد حساب کتاب کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے۔”