آواران میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم افراد نے گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی ہے ۔

آواران سوراب سے تعلق رکھنے والے کاشتکار و کسان ڈاکٹر عبدالصمد میروانی کی 60 ایکڑ کی گندم کی کھڑی فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال ہم اپنے زمینوں پر گندم کی کاشتکاری کرکے اپنے گزر بسر کرتے ہیں مگر اس سال میری تمام گندم کی فصل کو کسی نے آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کٹائی کرنے کے ایک جگہ جمع گندم کو تریشر کرکے صاف کیا جاتا ہے جبکہ میرے تمام گندم کے تیار فصل صرف تریشر کے لیے رہ گئے تھے مگر سب کچھ تباہ کرکے تھریشر کے لیے کچھ نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آواران ، ضلعی انتظامیہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد حسین بلوچ سمیت بلوچستان حکومت وزیر اعلیٰ اور پی ڈی ایم اے سے اپیل ہے کہ محنت کش زمیندار کی بروقت نقصان کا ازالہ کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ملزمان کو سزا دی جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment