بولان میں کریش پلانٹ نذر آتش، چوکیدار اغوا،قلات میں ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم کرش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پلانٹ کو مکمل نذر آتش کردیااور چوکیدار کو اغوا کرلیا۔

کہا جارہا ہے کہ بولان کے علاقے اللہ واریہ ڈیم کے قریب 10 نامعلوم مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر حملہ کرکے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کریش پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ وہاں پر موجود چوکیدار کو بھی اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دس نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کریش پلانٹ کو آگ لگا دی اور چوکیدار کو ساتھ لے گئے۔

ٹھیکیدار کے حوالے سے ایک پرچی بھی تھما کر گئے۔

دریں اثنا قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی المنان کنسڑکشن کمپنی کے پی کے کی جانب سے بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم سے نامعلوم افراد نے وزیرستان سے مزدوری کرنے آنے والے دو مزدوروں کو اغوا کرلیا تھا۔

دوسری جانب قلات کے علاقے شیخڑی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالکریم پندرانی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment