خداداد سراج کی گمشدگی کیخلاف سرگودھا یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم خداداد سراج کی بازیابی کیلئے سرگودھا یونیورسٹی میں بلوچ ا سٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل سرگودھا کے طلباء نے خداداد سراج کی جبری گمشدگی کیخلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سرگودھا میڈیکل کالج کے طالبعلم خداداد کو ہفتہ قبل پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔

خداداد کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے کرکی تربت سے ہے۔

مظاہرین طلباءکا کہنا ہے کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے اندر پرامن واک کیا جس کے ردعمل میں سیکورٹی اہلکاروں نے طلباءکے ہاتھوں سے تصاویر اور چارٹس چھین کر پھاڑ دیے۔ طلباءنے بلوچ اسٹوڈنٹس کی ہراسمنٹ، پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment