دکی میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے د کی میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دُکی کے نواحی علاقے میں گیس و تیل نکالنے والی کمپنی اور سکیورٹی پر مامور فوج پر حملہ ہوا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ دکی کے علاقے کوہ کُکڑی سالو سر کے مقام پر اس وقت ہوا، جب نامعلوم مسلح افراد نے گیس و تیل نکالنے میں مصروف ایک کمپنی اور اس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں اب تک کسی قسم کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی عسکری حکام کی جانب سے اس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس طرح کے حملے آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کی جاتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment