چمن میں احتجاجی کیمپ پر فورسز کاحملہ، تشدد و گرفتاریاں شرمناک ہیں، بنگلزئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ قوم پرست رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے بیان میں چمن کے پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے عوام کے احتجاجی کیمپ پر سرکاری فورسز کاحملہ اورتشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت اورشرمناک ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ انگریزوں نے اپنےمقاصد کے لیے پشتون اوربلوچ کوتقسیم کیا، پاکستانی ریاست محکوم و قابض اقوام کی تاریخی زمین کو اپنی کالونی سمجھ کر اپنے غیر انسانی اقدامات کو پروان چڑھا رہی ہے۔ پاکستانی مظالم کے خلاف مظلوم اقوام کی مزاحمت قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیورنڈلائن نہ پہلےمنظورتھااورنہ اب منظورہے،چمن کے عوام کے مطالبات مان لئے جائیں اور تمام گرفتار افراد کوباعزت رہا کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment