بلوچستان کے ساحلی اور سی پیک مرکزی ضلع گوادر میں انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے81 ملازمین کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نے انتخابات کے لئے تعینات مختلف محکموں کے 81 ملازمین تک رسائی نہ ہونے/غیر حاضر ہونے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کو ان کی ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کردی ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں انتخابی مہم پر لگاتار بم حملوں سے عوام سمیت سرکاری ملازمین شدیدخوف و ہراس پھیل گیا ہے جس سے وہ ڈیوٹی کی سرانجام دہی میں کترارہے ہیں۔