ضلع کیچ : نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاًسی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے تجابان سنگ کلات میں بھاسر ولد شے حق نامی نوجوان کو گھر میں چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا جس کے خلاف آج ہفتے کو علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوشاپ میں بھی گزشتہ شب چھاپہ کے دوران دو نوجوان لاپتہ کیے ہیں جن کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment