ایران میں بی ایل ایف کا کوئی ٹھکانہ نہیں ، ساتھیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی ہے، ترجمان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ایران میں ایران میں پاکستانی حملے میں ساتھیوں کی شہادت کی خبر کوجھوٹی و من گھڑت قرار دیدیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران میں بی ایل ایف کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے پاکستانی حملے میں ساتھیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایران میں کوئی ٹھکانے موجود نہیں اور نہ ہی پاکستان کے حالیہ حملوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کا کوئی سرمچار شھید ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پربی ایل ایف کے میڈیا ترجمان ’آشوب کے لیٹرپیڈ ‘ کو ایڈٹ کرکے میجرگھرام بلوچ کے نام سے جعلی خبر پھیلائی گئی ہے ، جس کی تردید کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment