ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اندر تنظیم کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے اندر بی ایل اے کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی قابض فوج نے ایران کے زیر قبضہ بلوچستان (مغربی بلوچستان) کے اندر فضائی حملہ کرکے بی ایل اے اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے پاکستان کے دعوے کی تردید کرتی ہے۔ پاکستان نے مغربی بلوچستان کے اندر عام آبادی پر جارحیت کرکے بے گناہ بلوچوں کو شہید کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہہ واضح کرتا چلیں کہ بی ایل اے پاکستان اور ایران دونوں کو بلوچ سرزمین کے اوپر یکساں قابض تصور کرتی ہے۔ ایک قابض سے کُمک لیکر دوسرے کے خلاف جنگ کرنا ہرگز بی ایل اے کی پالیسی نہیں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment