بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

0
404

کوئٹہ(سنگر نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مین بازار میں  فوجی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ اس وقت فوجی چوکی میں چار اہلکار موجود تھے۔ ان میں ایک ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چوکی کیچ کے مین بازار میں شہید حمید چوک پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کے اوپر قائم کی گئی ہے۔ حملے سے فوجی مورچہ تباہ ہوا جبکہ چھت کو شدید نقصان پہنچا جس سے مذکورہ میڈیکل اسٹور کی چھت کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس طرح پاکستانی فوج سرمچاروں کے خوف سے شہری آبادی کو ایک ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ 

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here