بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں آج کوئٹہ میںاحتجاجی ریلی نکالی گئی گئی۔
بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی ریلی و مظاہرے کے شرکا نے ریاست کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین احتجاجی ریلی کی شکل میں سریاب روڈ کسٹم چوک کی جانب روانہ ہوئے۔
احتجاجی مظاہرے میں پروگریسیو یوتھ الائنس سمیت بلوچستان بھر کے طلبہ، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں اور اور عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اوراسلام آباد میں موجود بلوچ لانگ مارچ کے احتجاجی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
احتجاجی ریلی میں عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے دستخطی مہم میں لوگوں نے سائن بورڈ پر اپنے دستخط کیے۔