بلوچستان کے کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر مقامی سماجی تنظیم کے عہدیدار کو اغواءکرلیا۔
پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر کی حدود سخی تنگو سے نا معلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر حبیب اللہ رندکو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔
مقامی پولیس کے مطابق مغوی سائبان ٹرسٹ تنظیم کے جنرل سیکرٹری بتائے جارہے ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی۔