اسلام آباد: عمران ریاض کی دھرنا کیمپ آمد، بلوچ لاپتہ افراد متعلق معافی مانگ لی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صحافی و پی ٹی آئی حکومت کے سپورٹرعمران ریاض خان نے اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری دھرنا کیمپ میں جاکر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی اور بلوچ لاپتہ افراد بارے اپنے ماضی کے بیان پر ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگ لی ۔

اس موقع ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آپ ہاتھ مت جوڑیے ہم درگزر کرنے والے لوگ ہیں۔

عمران ریاض نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اوربھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اس کی خیریت بھی دریافت کی کیونکہ وہ جب سے وہ بازیاب ہوئے ہیں وہ مکمل طور پر صدمے میں ہیں اور زیادہ بول بھی نہیں سکتے۔

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اب آہستہ آہستہ بہتر ہورہے ہیں۔

واضع رہے کہ عمران ریاض نے عمران خان کی پی ٹی آئی دورحکومت میں لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جو لوگ لاپتہ ہوتے ہیں انہوں نے ضرور کچھ کیا ہوگا اگر کوئی کچھ نہ کرے تو کیسے لاپتہ ہوسکتاہے۔؟

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعدعمران ریا ض نے اپنے وی لاگز میں اسٹیبلشمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھاجس کی پاداش میںاسے خفیہ اداروں نے حراست میں لیا اور کئی مہینہ لاپتہ کیے رکھا ۔

Share This Article
Leave a Comment