بلوچستان آج دوسرے روز بھی مکمل بند، احتجاجی ریلیاں ومظاہرے جاری

0
146

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں گذشتہ روزبلوچ خواتین و بچوں اور برزگ و نوجوانوں پر تشدد تذلیل کیخلاف آج دوسرے روز بھی پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر آج دوسرے روز بھی بلوچستان بھر میں شٹرڈائون وپہیہ جا م ہڑتال ہے ۔

مختلف علاقوں میں لوگوں نے تمام سڑکوں پر ٹائرجلا کر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردی ہیں۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ،تربت،دالبندین ،سوراب ، آواران ، حب ، لسبیلہ اور گڈانی میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں جن میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔

احتجاجی ریلی و مظاہروں میں اسلام آباد میں بلوچ خواتین و بچوں اور بزرگ و نوجوانوں پر ریاستی تشدد وگرفتاری وگمشدگیوں کی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔

اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک بیاں جاری کیا تھا کہ جب تک اسلام آباد سے اٹھائے گئے طالب علم اورڈیرہ غازی خان سے اٹھائے گئے20 مظاہرین رہا نہ کئے گئے تو بلوچستان غیر معینہ مدت کیلئے بندرہے گااور لوگ احتجاجی ریلیاں نکال کر مظاہرےکرینگے اور ریاستی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج رہیں گے۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کے خلاف پھیلتا تحریک رخشان ڈویژن میں بھی پھیل گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دنیا بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایکشن لے ۔

بی وائی سی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا بلوچستان ریاستی دہشتگردی اور جبر کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور آج ریاست کو بلوچستان بھر سے قومی قوت نے واضح پیغام دیا کہ بلوچ قوم اب مزید ریاستی دہشتگردی قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کے ہر علاقے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر ہیں، مرکزی شاہراہیں بند ہیں اور تحریک شدت سے جاری ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ ریاست بلوچستان میں جاری نسل کشی بند کریں اور اپنے پالیسیوں میں تبدیلی لائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here