پورا بلوچستان سراپا احتجاج ، شٹرڈائون وروڈ بلاک ہڑتال ، احتجاجی مظاہرے و ریلیاں جاری

0
192

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ شرکا پرریاستی تشددو گرفتاریوں اور زبردستی شہر بدر کر نے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ، شٹرڈائون و روڈ بلاک ہڑتال سے پورے علاقے مکمل طور پربندہیں ۔

بلوچستان بھر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بلوچ ماؤں اور بہنوں کے خلاف ہونے والی ریاست دہشتگردی کے خلاف خضدار بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

اسی طرح چاغی میں بلوچ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس کی طرف سے لاپتہ افراد کے لواحقین پر لاٹھی چارج اور ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف چاغی میں مکمل شٹر ڈائون ہے اور لوگوں نے باہر نکل کرریلی کی شکل میں مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ناگ میں بھی اس وقت شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال ہے اورجبکہ سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے نکل چکے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اور اس وقت پورا بلوچستان اپنے گھروں سے نکل چکا ہے اور اسلام آباد کی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ ریاست کو سمجھ لینا چاہیے کہ بلوچ ایک زندہ قوم ہے اور ایک زندہ قوم کو ریاست طاقت، تشدد اور بربریت سے خاموش نہیں کرا سکتی۔ بلوچ ماؤں اور بہنوں کے ساتھ کل رات ریاست نے جو دہشتگردی دکھائی ہے بلوچ قوم اس کو کبھی بھی نہیں بھولے گی۔ ریاستی دہشتگردی کے خلاف اس وقت تمام بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ریاست ہوش کے ناخن لیں اور بلوچوں کے خلاف اپنی جاری دہشتگردی بند کریں، بلوچ قوم اس ریاستی دہشتگردی کو کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں کرے گی اور ہر صورت اس کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

واضع رہے کہ اسلام آباد میں نہتے خواتین وبچوں اور نوجوان و بزرگوں پرریاستی جبر کیخلاف آج بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ریاستی دہشتگردی، بلوچ قتل عام اور اسلام آباد میں بلوچ ماؤں اور بہنوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کے خلاف آج پورا بلوچستان اپنے گھروں سے نکل چکا ہے۔

تربت میں بھی اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس گردی کے خلاف ریلی نکالی جارہی ہے۔

ریلی میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ شھید بالاچ مولا بخش کی بہن نجمہ بلوچ بھی شریک ہیں۔

اسی طرح سوراب میں بھی احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے جس میں سینکڑوں افراد کی شریک ہیںجبکہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد پہ ریاست کے بے جا تشدد استعمال کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گذشتہ روزہڑتال کی کال دیکر تمام علاقوں کیلئے شیڈول بھی جاری کئے تھے ۔

اب انہی شیڈول کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈائون ، پہیہ جام اوراحتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہماری عوام ہی ہماری آواز ہے، اسلام آباد سڑکوں پہ تشدد برداشت کرتی بلوچ ماوں کے لیے ہم سب کو یکجاں ہونا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here