گورنر بلوچستان اسلام آباد میں گرفتارافرادکورہائی نہ دلاسکے تواستعفیٰ دینگے،بی این پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد بلوچ لانگ مارچ شرکاپر لاٹھی چارج ، تشددو گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے گورنر بلوچستان کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

بی این پی کے مطابق گورنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرفتار مظاہرین کو رہائی دلانے اور انکے مطالبات کے حل کیلئے صدر، نگراں وزیراعظم اور دیگر سے ملاقات کریں ۔اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو گورنر استعفے دیں گے۔

اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ اختر مینگل نے اسلا م آباد میں بلوچ لانگ مارچ شرکا پرفورسز تشدد و گرفتاریوں کے ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔انہیں سمجھاتے ہوئے تھک گئے۔کیا آپ سب نے بنگلہ دیش سے سبق نہیں سیکھا؟ آپ رشتے کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کے لیے عقل کے ناخن لیں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے مزید کی گنجائش نہیں۔ معاملہ اب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ و لانگ میں شریک دیگر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment