ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوچ لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال،احتجاجی ریلی ومظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری لانگ مارچ پشتون سرزمین خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پہنچ گیا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر بڑی تعداد میں عوام اور سیاسی رہنماؤں نے شرکا کا پر تپاک استقبال کیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے اراکین و پشتون عوام نے لانگ مارچ شرکاکے استقبال کے بعد ایک ڈیرہ غازی خان میں ایک مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی و مظاہرہ کیا۔

ریلی بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

ریلی و مظاہرے میں پشتون قوم پرست رہنماعلی اوریر و منظور پشتین کے والدین نے بھی شریک تھے۔

پشتون عوام نے بلوچستان میں جاری ریاستی قتل عام کے خلاف بلوچ قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھائی۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے غیور عوام نے ظلم و جبر کے خلاف تاریخ ساز بلوچ لانگ مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور بلوچوں کی جاری جدوجہد کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ریلی و مظاہرے کے بعداحتجاجی جلسے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، علی وزیر و دیگرلاپتہ افراد لواحقین نے خطاب کیااور کہا کہ یہ لانگ مارچ اب اسلام آبادجائے گی اور بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کی فوری خاتمے تک جاری رہے گی۔

لانگ مارچ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد اب اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکی ہے جہاں اسلام آباد میں قائم لاپتہ افراد کے کیمپ کو جوائن کر لے گی اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment