پنجگور میں سینکڑوں خواتین سمیت ہزاروں افراد کا ریلی و احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام سینکڑوں خواتین سمیت ہزاروں افرادنے ریلی کی شکل میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تربت میں فورسز ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کئے گئے افراد کے لواحقین ودیگرسیاسی وسماجی حلقے جو 13 دنوںسے دھرنادیئے بیٹھے تھے گذشتہ روز کوئٹہ جانے کیلئے لانگ مارچ کی شکل میںپنجگور پہنچے۔

پنجگور پہنچنے پرمارچ کے شرکا کا تاریخی استقبال کیا گیا اور پھرپنجگور میں شہیدجاویدچوک پر دھرنا دیاگیا۔

منتظمین نے شہید جاوید چوک پر لاپتہ افراد کیلئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کرکے مسنگ پرسنز کے کوائف جمع کیئے ۔

دوسرے روز پنجگور میں سینکڑوں خواتین سمیت ہزاروں افرادنے شہر میں ریلی و احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کاکہان ہے کہ اب لانگ مارچ ریلی کی شکل میں کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔

لانگ مارچ کے مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی، ماورائے عدالت قتل افراد کیلئے انصاف کی فراہمی، جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کا خاتمہ شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment