چمن میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائرنگ،گرفتاری کا خدشہ

0
224

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کے سربراہ منظور پشتین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم وہ محفوظ ہیں ۔

ترجمان پی ٹی ایم کے مطابق منظور پشتین کی گاڑی کو باب چمن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منظور پشتین مسلسل کئی دنوں سے چمن میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق آج دھرنے سے خطاب کے بعد منظور پشتین نے چمن سے تربت روانگی اور تربت دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

دھرنے سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد باب چمن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے منظور پشتین کی گاڑی کو گولیاں لگی ہیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔

واقعہ کے بعد منظور پشتن قافلے کے ہمراہ چمن سے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

پی ٹی ایم رہنمائوں نے کارکنوں کو کوژک اور راستے میں موجود چیک پوسٹوں پر پہنچنے کی ہدایات کی ہے۔

پی ٹی ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ منظور پشین کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے راستے میں گرفتار کرنیکی کوشش کی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here