پشاور میں دھماکا سے پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میںپشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا، دھماکے کے نتیجے میں میں 5 افراد زخمی ہوئے جس میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment