بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ہرنائی میں ٹرین پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بمورخہ 5 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی سے سبی جانے والی ٹرین کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گنداکین سورین کور کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں ریلوے پٹری تباہ ہوگئی جسکی وجہ سے ٹرین پٹری سے اُتر گیا۔ دھماکے کے بعد قابض فورسز نے علاقے میں خوف و ہراس پہلانے کیلئے فارنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریلوے گزشتہ 17 سالوں سے بند تھا جسے دشمن ریاست نے اب ایک مرتبہ پھر سے پبلک ٹرانسپورٹ کی آڑ میں پاکستانی فوج کی سہولت کاری کیلئے بحال کردی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔