حزب اللہ اگر جنگ کا حصہ بنی تو یہ اس کی بڑی غلطی ہو گی، اسرائیلی وزیراعظم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے لبنان کی سب سے طاقتور فوجی طاقت حزب اللہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایک اور جنگ چھیڑنے سے باز رہے۔

لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے ایسا کیا تو یہ اس کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے جنگ شروع کرنے کی صورت میں اسرائیل لبنان پر ناقابل تصور پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دے گا، جس سے تباہی و بربادی ہی لبنان کا مقدر ٹھہرے گی۔

اسرائیل اور امریکہ پہلے ہی ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو اس جنگ چھیڑنے سے باز رہنے کا کہہ چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment