گوادر میں پانی بحران کیخلاف شٹرڈاؤن، بینک و کاروباری مراکز بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سی پیک مرکز کہلانے والے شہرگوادر میں پانی بحران کیخلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے شٹرڈاؤن کی گئی جس سے تمام بینک اور کاروباری مراکز بندرہے ۔

آل پارٹیز کے بیان کے مطابق گوادر شہر میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور جی ڈی اے کی جانب سے آبی بحران پیدا کیا ہے۔ 48 گھنٹے کی مہلت دینے کے باوجود دونوں ادارے پانی سپلائی نہیں کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ گوادر کے شہریوں کو ایک مہینے سے پانی کی سپلائی نہیں کررہی ۔ ضلعی انتظامیہ گوادر اس مسلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ اگر پانی کے بحران پر قابو نہیں پایا گیا تو سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment