نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ضلع کوئٹہ کے ہنہ اوڑک کے عوام کے برحق مطالبات اور جمہوری مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے پیراملٹری فورسز کی جانب سے عوام کے زمینوں ، قومی ملکیتوں، پہاڑوں ،سیر و تفریح کے مقامات اور پانی پر زبردستی قبضہ کرنے کیلئے جاری اقدامات اور کاروائیوں کے عمل کو ملکی ائین و قانون کے مکمل منافی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیاگیا ہے کہ حکومتی فورسز ائین و قانون کی پابندی کرکے عوام کی ملکیتوں اور معدنی و آبی وسائل پر قبضہ گیری کی پالیسی ترک کرکے عوام کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنہ اوڑک کے پانی و دیگر وسائل اور پہاڑوں کے مالک وہاں کے عوام ہے اور عوام کے ان قومی و اجتماعی ملکیت پر حکومتی فورسز کے قبضے کو عوام سمیت تمام سیاسی جمہوری پارٹیاں اور باشعور حلقے کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے اور نہ طاقت کے استعمال سے عوام کو اپنے حقوق اور ملکیت سے دستبردار کیا جاسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ھے کہ حکومتی فورسز اور اسٹبلشمینٹ کا پشتون، بلوچ عوام سے متعلق قبضہ گیری اور عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی اور اقدامات استعماریت اور استحصال پر مبنی ہے جس کا ملکی ائین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
بیان میں بلوچستان کے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا گیا ھے کہ وہ عوام کے حقوق، جائیدادوں و ملکیت کے دفاع میں جمہوری و سیاسی فریضہ ادا کرتے ھوئے جمہوری جدوجہد کا راستہ اپنائیں۔اور عوام کے جمہوری مزاحمت کی قیادت کرکے عوام کو تنہا نہ چھوڑے۔