نصیر آباد سے ایک شخص لاپتہ ، کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں ایک زیر تعمیر سڑک کے چوکیدار کو مسلح افراد نے لاپتہ کردیا جبکہ کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ہاتھوں لاپتہ حسن بنگلزئی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع نصیرآباد کے علاقے منگولی پولیس تھانہ کی حدود جمعہ ڈیپ کے قریب مسلح افراد زیر تعمیرسڑک کے چوکیدار کو اغواءکرکے لے گئے ۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ پولیس منگولی کی حدود جمعہ ڈپ کے روڈ کا کام زیر تعمیر ہے وہاں پر مامور چوکیدار 22سالہ غلام قادر کونامعلوم مسلح افراد غوا کر کے لے گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان حسن بنگلزئی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

واضع رہے کہ 28 اگست کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب سے محمد حسن ولد محمد اکرم قبیلہ بنگلزئی کو لاپتہ کردیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment